Contact USContact us

UHS to Re-take ENT Paper of 4th Year MBBS 2019

لاہور، 22 نومبر 2019

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے باہر فورتھ ائر ایم بی بی ایس کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی طلبہ کے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات ، مظاہرہ ختم

احتجاج فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس کا ای این ٹی(ENT) کا پرچہ کینسل کرنے پر کیا گیا

ای این ٹی کا نیا پرچہ اب 27نومبر کو لیا جائے گا

15نومبر کو ہونے والا ای این ٹی کا پرچہ ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے ٹیسٹ میں آنے والے پرچے سے مماثلت کی بنا پر کینسل کیا گیا

دونوں پرچوں کے سوالات ایک جیسے ہونے کی شکایت امیدواروں کی جانب سے کی گئی

پرچہ کینسل کرنے کا فیصلہ انصاف اور شفافیت کے اصولوں کے پیش نظر کیا گیا، پروفیسر جاوید اکرم

ای این ٹی کا نیا پرچہ 27نومبر کو سہ پہر2سے 5بجے کے درمیان ہوگا، وی سی یو ایچ ایس

امیدواروں کے امتحانی مراکز پہلے والے ہی رہیں گے، کوئی نئی فیس نہیں لی جائے گی، پروفیسر جاوید اکرم

امیدواروں سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، وی سی یو ایچ ایس

ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی، پروفیسر جاوید اکرم

مظاہرہ کے باعث سڑک بلاک ہونے کی تکلیف پر عوام سے بھی معذرت خواہ ہیں، پروفیسر جاوید اکرم

چاہتے ہیں کہ بہترین ڈاکٹر پیدا کریں، پروفیسر جاوید اکرم

طلبہ کے مفاد کے پیش نظر تکلیف دہ فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پروفیسر جاوید اکرم

طلبہ کے بہتر مستقبل اور کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی

لاہور، 21نومبر 2019

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس کا ای این ٹی(ENT) کا پرچہ کینسل کردیا

ای این ٹی کا نیا پرچہ اب 27نومبر کو لیا جائے گا

15نومبر کو ہونے والا ای این ٹی کا پرچہ ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج کے ٹیسٹ میں آنے والے پرچے سے مماثلت کی بنا پر کینسل کیا گیا

دونوں پرچوں کے سوالات ایک جیسے ہونے کی شکایت امیدواروں کی جانب سے کی گئی تھی

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری تشکیل دے گئی تھی

تین رکن انکوائری کمیٹی کے سربراہ رجسٹرار یو ایچ ایس ڈاکٹر اسد ظہیر تھے

انکوائری کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں ای این ٹی کا پرچہ کینسل کرکے دوبارہ لینے کی سفارش کی تھی

پرچہ کینسل کرنے کا فیصلہ انصاف اور شفافیت کے اصولوں کے پیش نظر کیا گیا

پرائیویٹ میڈیکل کالج کے سینڈ اپ کا پرچہ ستمبر میں لیا گیا جو امیدواروں کے علم میں تھا

یونیورسٹی پروفیشنل امتحان میں دیے جانے والے پرچے کے ایک کے سوا تمام سوالات وہی تھے جو پرائیویٹ کالج کے ٹیسٹ میں آئے

دونوں پرچے یکساں ہونے کے باعث اس مضمون میں ہونے والا امتحان اپنی غیر جانبداری کھو چکا ہے، ترجمان

ای این ٹی کا نیا پرچہ 27نومبر کو سہ پہر2سے 5بجے کے درمیان ہوگا

امیدواروں کے امتحانی مراکز پہلے والے ہی رہیں گے، کوئی نئی فیس نہیں لی جائے گی

امیدواروں سے تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہیں، ترجمان

ذمہ داروں کے تعین کیلئے انکوائری کمیٹی کو مزید ایک ہفتے کی مہلت

ترجمان یو ایچ ایس

ترجمان یو ایچ ایس

One Comment