Contact USContact us

3rd Year MBBS : The Year of Retribution of Relation مکافاتِ ریلیشن شپ کا سال

تھرڈ ائیر MBBS کو اگر مکافاتِ ریلیشن شپ کا سال کہا جائے تو کچھ غلط نا ہوگا. جن لوگوں نے کلاس میں محبت و یگانگت کی فضا کو فروغ دینے کے لیے فرسٹ ائیر میں ہی اپنی کلاس میں جیون ساتھی چن لیا، انہوں نے اس سال اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی، ماضی کی اس حماقت پر توبہ کی اور آج کل جونئیرز کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھاتے نظر آتے ہیں.

تھرڈ ائیر MBBS کو منگنیوں کا سال بھی کہا جائے تو بے جا نا ہوگا. باخبر ذرائع کی مطابق کلاس کی متعدد خواتین اندرو اندر اپنے ماموؤں، چچاؤں، اور باالخصوس پھوپھؤں کے لونڈوں کو پیاری ہو چکی ہیں جو کہ لڑکوں کی ایک بڑی اکثریت کے لیے حوصلہ شکن بات ہے.

اکثر جوڑے اپنی محبت میں سال سوئم میں بھی اتنے ہی پکے نظر آتے ہیں جتنے پہلے ‘ان باکس’ کے دوران تھے. ان کی محبت کی پائیداری یقیناً قابلِ ستائش ہے اور امید ہے کہ اس کا انت شادی پر ہی ہوگا. لیکن آنکھوں دیکھی مکھی نگلنا بھی ایک حوصلے کا کام ہے.

اس سال کہ شروع ہوتے ہی ہر طرف ایک عجیب سی excitement اور نفسا نفسی کا عالم تھا. مجھ سمیت اکثر حضرات کا گمان تھا کہ شاید تھرڈ ائیر میں آ کر پرسنالٹی میں کوئی ایسا سحر اور چہرے پر ایسے نور کا ظہور ہوگا کہ دل نشیں اور دل ربا حسینائیں ہماری جانب یوں لپکیں گی کہ ہمیں ایمان کی سلامتی کا خطرہ لاحق ہو جائے گا. لیکن تا حال ایمان کی تجدید کا موقع نصیب نہیں ہوا.

-لبیق افضل

3rd Year PMC
 via : Charrsi Doctor