Contact USContact us

King Edward Medical University Lahore Convocation 2014

“Medical is a sacred profession and I urge you to serve the humanity in rural and far flung areas of Pakistan”, said the CM while addressing medical graduates of King Edward Medical College University a few moments ago. Chief Minister Punjab said the government will provide all possible resources to the health sector and its mandatory that all segments of society must pay their due role in the progress of this country. Let us sit together and carve out a pragmatic solution to ensure best health facilities for everyone living in this country without any discrimination.

 

 

KE Conovocation 2014

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کیلئے 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان
ہیلتھ کئیر سسٹم انقلابی تبدیلیوں کا متقاضی ہے، صحت عامہ کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے: شہبازشریف
ماہرین صحت ہیلتھ کئیرسسٹم کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز دیں، حکومت عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی
ڈاکٹرز مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ا س کی خدمت میں جت جائیں
ڈاکٹرز اپنے حلف پر کاربند رہتے ہوئے بلارنگ و نسل و عقیدہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں ، دیہی و بنیادی مراکز صحت آباد کریں
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن 2014 سے خطاب

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت عامہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنجاب حکومت عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دے گی۔ ڈاکٹرز مقدس اور مسیحائی پیشہ سے وابستہ ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا حلف ان سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں جت جائیں۔ ڈاکٹرز جتنی محنت ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں اس سے زیادہ محنت انہیں اپنے حلف کی پاسداری کیلئے کرنی چاہیئے تاکہ پسے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔ ڈاکٹرز ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے عہد پر کاربند رہتے ہوئے بلارنگ و نسل و عقیدہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کو آباد کریں۔ جس طرح ڈاکٹروں کے مسائل ہیں اسی طرح دکھی انسانیت کے بھی مسائل ہیں

13 Comments